پل کلاسرہ کے قریب کار حادثہ، تمام مسافر محفوظ رہے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ٹی پی لنک روڈ پل کلاسرہ کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ۔
حادثے کے بعد شہریوں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ علاقہ مکینوں نے سڑک پر جاری غیر معیاری تعمیراتی کام اور حفاظتی انتظامات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے تعمیراتی کام کا معیار بہتر بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے ۔