زمیندار کی خودکشی کا معاملہ قتل نکلا، 2 سسرالی رشتہ دار گرفتار

زمیندار کی خودکشی کا معاملہ قتل نکلا، 2 سسرالی رشتہ دار گرفتار

پوسٹمارٹم میں تشدد و گلا دبانے سے موت کی تصدیق، پولیس کی تحقیقات جاری

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے لعل پور میں مقامی زمیندار جام عبدالرشید کی مبینہ خودکشی کا معاملہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قتل ثابت ہو گیا۔ رپورٹ میں تشدد کے بعد گلا دبانے سے موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کے موقع پر 26 جون کو جام عبدالرشید کی لاش ان کے گھر کی چھت سے لٹکتی ہوئی ملی تھی۔ واقعہ کے بعد مقتول کی اہلیہ اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا۔پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا، جس میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی جام عبدالحمید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتول کے دو سسرالی رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں