درختوں کی مبینہ چوری پر شہریوں کا شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

درختوں کی مبینہ چوری پر شہریوں کا  شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

کچا کھوہ (نامہ نگار) صابر چوک سے 18 نو آر تک سڑک کنارے لگے درختوں کی مبینہ چوری کے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مقامی افراد کے مطابق نامعلوم افراد رات کے وقت قیمتی درخت کاٹ کر لے جا رہے ہیں، جس سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں نے محکمہ جنگلات اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ درختوں کی کٹائی کے معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ، تحقیقات کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت قومی اثاثہ ہیں، جن کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں