نوجوان لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع گرمانی شرقی میں 18سالہ ارم بی بی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نسیم بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لیہ شہر کے رہائشی شانی نامی شخص ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر ورغلا پھسلا کر گھر سے لے گیا۔ اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کی مگر کوئی سراغ نہ ملا، جس پر پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔