2منشیات فروش گرفتار 47 لٹر شراب برآمد

 2منشیات فروش گرفتار  47 لٹر شراب برآمد

گگومنڈی (نامہ نگار) تھانہ گگومنڈی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک شاہد بشیر اعوان نے دوران گشت دو مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 47 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق وارث شہید چوک کے قریب انیس لودھی سکنہ 249۔ای بی کے قبضے سے 22 لٹر جبکہ چک نمبر 253۔ای بی کے قبرستان کے قریب شہزاد جٹ کے قبضے سے 25 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں