سکیورٹی اداروں نے 5 افغان باشندے گرفتار کرلئے

سکیورٹی اداروں نے 5 افغان  باشندے گرفتار کرلئے

ملتان(کرائم رپورٹر )سکیورٹی اداروں نے پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سنٹر منتقل کردیا۔

اداروں نے دوران سرچ آپریشن ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش مزید افغان باشندوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا حساس ادارے جوانوں نے گرفتار افغان باشندے کی نشاندہی پر دیگر چار باشندوں کو گرفتار کرلیا گرفتار افغان باشندوں میں نعمت خان ، صدیق ،بشیر خان ، سردار اور امین شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں