ڈکیتی، راہزنی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

 ڈکیتی، راہزنی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

کاشف سے نقدی ،موٹرسائیکل،ایوب سے 1لاکھ 80ہزار، موبائل چھین لیاگیا

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ شاہ رکن عالم کے علاقے میں کاشف سے ڈاکو اسلحے کے زور پر 41ہزار روپے اور موٹرسائیکل، جبکہ گلگشت میں ایوب سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ بی زیڈ کے علاقے میں پروین کا پرس، جس میں نقدی اور موبائل فون تھا، جھپٹا مار کر چھین لیا گیا، جبکہ قادر پور راں میں اللہ رکھا سے تین ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ قطب پور میں تاج محمد سے موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔ دیگر وارداتوں میں شاہ رکن عالم، سیتل ماڑی، بدھلہ سنت، مخدوم رشید، سٹی و صدر شجاع آباد، صدر جلال پور، گلگشت، کینٹ، چہلیک، مظفر آباد، شاہ شمس اور ممتاز آباد سمیت مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں، نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، سولر سسٹم، گیس اور بجلی کے میٹر، سائن بورڈ، آم اور گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں