صوبائی محتسب ٹیم کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری کارروائی
متعلقہ حکام کو شکایات کے بروقت ازالے کیلئے فوری ہدایات جاری کردیں
مونڈکا (نامہ نگار) صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ریجنل آفس مظفرگڑھ کی ٹیم نے یونین کونسل عمرپور جنوبی اور روہیلانوالی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے مختلف سرکاری اداروں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ پی اے ٹو کنسلٹنٹ رانا محمد معظم اور میڈیا کوآرڈینیٹر طاہر عباس نے سائلین کے مسائل سنے جبکہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ کچہری میں آوارہ کتوں کی تلفی، خان گڑھ سٹی روڈ، بائی پاس روڈ، نادرا آفس اور دیگر مسائل پر متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔ سابق کونسلر مہر راشد نصیر سیال نے ڈسپوزل سنٹر منتقل کرنے اور سیوریج کے مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ بھی پیش کیا۔ صوبائی محتسب ٹیم نے کہا کہ عوام کو دہلیز پر مفت، فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور شکایات پر عموماً 90روز میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔