ہوٹلوں میں ناقص صفائی، مضر صحت گوشت کا استعمال

ہوٹلوں میں ناقص صفائی، مضر صحت گوشت کا استعمال

صحت کو خطرات لاحق ،شہریوں اور مسافروں کا حکام سے کارروائی کا مطالبہ

ماچھیوال(نامہ نگار) ماچھیوال اور گردونواح میں قائم متعدد ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کی مبینہ فروخت پر شہریوں اور مسافروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق شدید گرمی کے باوجود بعض ہوٹل مالکان صفائی کے اصولوں اور معیارِ خوراک کو نظرانداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر مضر صحت گوشت اور جعلی دودھ استعمال کر رہے ہیں، جس سے عوام کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص صفائی اور غیرمعیاری خوراک کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماچھیوال اور گردونواح کے ہوٹلوں کی فوری چیکنگ کرائی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں