مادرِ ملت کی قومی خدمات یاد رکھی جائیں گی، ارشد بھٹہ
فاطمہ جناحؒ جمہوریت، آئین، قومی یکجہتی عوامی حقوق کی علامت رہیں
ملتان (لیڈی رپورٹر)صدر سٹی ڈویلپمنٹ کونسل ملتان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے امید، عزم اور قومی یکجہتی کی علامت تھیں۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ تحریکِ پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا اور قیامِ پاکستان کے بعد بھی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناحؒ کی سیاسی بصیرت، جرات، دیانت اور حب الوطنی آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے اور آج بھی قوم کو ان کے افکار و کردار سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور جمہوری ریاست بنایا جا سکے ۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ مادرِ ملت کی قومی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فاطمہ جناحؒ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قوم کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے ۔