انسانی جانوں کا تحفظ میپکو کی اولین ترجیح،ساجد گوندل

انسانی جانوں کا تحفظ میپکو کی  اولین ترجیح،ساجد گوندل

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) آپریشن ملتان سرکل کے زیر اہتمام جلال پور پیر والا کمپلیکس میں شجاع آباد ڈویژن کے لائن سٹاف کے لئے سیفٹی سیمینار منعقد ہوا۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ساجد حسین گوندل نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ میپکو کی اولین ترجیح ہے ، اس لئے ہر افسر اور اہلکار دورانِ ڈیوٹی حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی کام سے قبل پرمٹ ٹو ورک، لائن کی مکمل ارتھنگ، ورک سائٹ کا معائنہ اور دیگر حفاظتی تقاضے لازمی پورے کئے جائیں، کیونکہ معمولی غفلت بھی سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں