ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا، اسامہ لطیف کچلا گیا ، لاش ہسپتال منتقل
بورے والا (نمائندہ دنیا ) چونگی نمبر 5 کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں بسم اللہ ٹاؤن کا رہائشی اسامہ لطیف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ لطیف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد بھی ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا، جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سوار کو کچلتی ہوئی گزر گئی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔