دو کمسن بہن بھائی ایک ہفتے سے لاپتہ والدین پریشان

دو کمسن بہن بھائی ایک ہفتے  سے لاپتہ والدین پریشان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) تھانہ سٹی کی حدود سے دو کمسن بہن بھائی گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں، تاہم اہل خانہ کے مطابق تاحال بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

لاپتہ بچوں میں تقریباً 11 سالہ علی اور 14 سالہ خدیجہ فاطمہ شامل ہیں، جو 7 جولائی 2026 کو دوپہر تقریباً 12 بجے گھر سے کام کے لیے نکلے تھے لیکن واپس نہ آئے ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی، مگر اب تک بچوں کی بازیابی میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث والدین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے اور بچوں کی جلد از جلد بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں