واسا کے واٹر وسیوریج بلوں پر شہریوں کا شدید احتجاج

واسا کے واٹر وسیوریج بلوں پر شہریوں کا شدید احتجاج

کئی علاقوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج لائنیں موجود ہی نہیں :شہری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) شہریوں چودھری سرفراز جٹ، چودھری اشفاق ہنجراء، اسلم وکیل، عرفان بلال، شیخ شاہد یاسین، ملک محمد طارق، مقصود چودھری، حافظ علی احمد، امتیاز آکاش، میاں فضل الرحمن، وقاص اسلم، عبید الرحمن، علی بہادر، محمد راشد اور دیگر نے واسا کی جانب سے نو، گیارہ ڈبلیو بی، پیپلز، لالہ زار کالونی، کالج، فیصل اور مسلم ٹاؤن، کچھ منڈی، لیاقت پوری اور دانیوال سمیت مختلف علاقوں کے مکینوں کو واٹر اور سیوریج کے بل بھیجنے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ کئی علاقوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج لائنیں موجود ہی نہیں۔

اس کے باوجود ہزاروں روپے کے بل جاری کیے گئے ہیں، جبکہ بعض صارفین کو کئی ماہ کے بقایاجات بھی یکجا شامل کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلنگ کے آغاز، اہلیت، ٹیرف اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ، مبینہ طور پر غلط اور زائد بل واپس لیے جائیں اور صرف ان صارفین کو واٹر و سیوریج کے بل جاری کیے جائیں جہاں یہ سہولتیں اور باقاعدہ کنکشن موجود ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں