محلہ محمدی میں واٹر سپلائی بند، شہری مشکلات کا شکار
میلسی (نامہ نگار ) محلہ محمدی کے رہائشی محمد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی۔۔۔
روز سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے محلے میں واٹر سپلائی کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث شدید گرمی میں اہلِ محلہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی مسلسل بندش سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور شہری پینے سمیت روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ محمد بلال نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی فوری بحال کرکے اہلِ علاقہ کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔