انرویل کی نو منتخب ڈسٹرکٹ عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ
ملتان(لیڈی رپورٹر) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی وائس چیئرمین مسز سمیرا قیوم کی جانب سے نو منتخب ڈسٹرکٹ عہدیداروں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین مسز شمائلہ شوکت، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ڈاکٹر منال صدیقی، ای ایس او مسز ارم مجاہد، آئی ایس او مسز سعدیہ نواز، بلیٹن ایڈیٹر زہرا رضوی، کانفرنس چیئرمین ام کلثوم، خرانچی فرزانہ شوکت، سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین مسز سمیرا قیوم نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 کا اصل مقصد دکھی انسانیت کی خدمت، ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم پورے سال بھر باہمی تعاون، جذبئہ خدمت اور خلوص کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔