ڈپٹی کمشنر کا گرین بس انتظار گاہوں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا گرین بس  انتظار گاہوں کا معائنہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے الیکٹرک گرین بسوں کے لیے زیرِ تعمیر انتظار گاہوں کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق وہاڑی میں جلد گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس سے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ انتظار گاہوں کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) محمد افضال، چیف آفیسر ضلع کونسل و بلدیہ ساجد محمود، سب انجینئر راؤ عدیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں