تیزرفتاری اور ایل پی جی کے استعمال پر متعدد گاڑیاں بند

تیزرفتاری اور ایل پی جی کے  استعمال پر متعدد گاڑیاں بند

گگومنڈی (نامہ نگار) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک وارڈن ماجد علی نے تیزرفتاری کے الزام میں ٹریکٹر ٹرالی نمبری 373/VR سمیت متعدد ٹریکٹر ٹرالیوں کو قبضے میں لے کر مقدمات درج کرائے ، جبکہ اے ایس آئی محمد اشرف نے بھی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد انہیں گاڑیوں سمیت تھانے میں بند کر دیا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی زاہد محمود نے ایل پی جی بطور فیول استعمال کرنے پر ایک ہائی ایس ویگن کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...