کراچی معاشی انجن، برسوں سے محرومیوں کاشکار، منعم ظفر
مسائل کاحل بااختیار بلدیاتی حکومت کاقیام، اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی سے ممکنشہر کا منظر سب کے سامنے ، اداروں پرقبضے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں روایتی تقریب دعوت آم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کامعاشی انجن ہے جو پورے ملک کوچلارہا ہے لیکن برسوں سے محرومیوں کاشکار ہے ۔کراچی کے مسائل کاحل با اختیار بلدیاتی حکومت کاقیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے باوجود پی ایف سی نہ دینے اور شہری اداروں پر قبضہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ، شہر کا منظر نامہ سب کے سامنے ہے ، انفرااسٹرکچر تباہ حال، ٹرانسپورٹ میسر نہیں، بی آر ٹی کے نام پر سڑکیں کھودی گئیں،سندھ حکومت کا کوئی پروجیکٹ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ 18 سال سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کیلئے پانی کی ایک بوند میں اضافہ نہیں کیا، اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی کارکردگی بھی صفر ہے ۔2031 تک بھی کے فور منصوبہ مکمل ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔ جماعت اسلامی کراچی کے ہر مسائل پر آواز بلند کررہی ہے ۔ انہوں نے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد کو تقریب دعوت آم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات کراچی کے سنگین مسائل کو اجاگر کرنے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ تقریب میں پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان و دیگر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران ودیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments