جلال پور پیر والا موٹروے جلد مکمل کی جائے، وزیر مواصلات

جلال پور پیر والا موٹروے جلد مکمل کی جائے، وزیر مواصلات

ریسٹ ایریاز میں بہترین سہولیات دی جائیں،ریسٹ رومز، کچنز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز موٹروے ایم 5کے جلال پور پیر والا سیکشن کا دورہ کیا اور موٹروے پر جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔وفاقی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے بھی موجود تھے ۔ترقیاتی کاموں کی جگہوں کا جائزہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پر جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بغیر کسی تاخیر کے جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ وفاقی وزیر نے ایم 5کے سروس اور ریسٹ ایریاز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے نئے تعمیر شدہ ریسٹ رومز، کچنز اور صفائی ستھرائی کے مجموعی معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔مسافروں کیلئے سہولیات کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والے مسافر بہترین معیار کی خدمات کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹ ایریاز میں مسافروں کو اعلیٰ ترین اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...