موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان گرفتار، چھ موٹر سائیکلیں برآمد
بورے والا (نمائندہ دنیا)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے۔۔۔
گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عبد اللہ انصاری اور رزاق عرف موچھا کے نام سے ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مظہر فرید اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھ چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک واٹر پمپ برآمد کر لیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ کارروائی کے نتیجے میں موٹر سائیکل چوری کے چھ مقدمات بھی ٹریس ہوئے ۔بعد ازاں ڈی ایس پی رانا محمد عمران ٹیپو اور ایس ایچ او مظہر فرید نے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔ ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ جرائم پیشہ اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments