پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا اغوا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا  اغوا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

سکندرآباد (نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو شجاع آباد کچہری کے باہر مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کے الزام میں تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہا درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

پولیس کے مطابق ملتان کے رہائشی امجد نے شجاع آباد کی بستی محرم کی رہائشی مہوش سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے اہل خانہ ناراض تھے ۔ نوبیاہتا جوڑا تحفظ کے لیے شجاع آباد کچہری میں ہراسمنٹ سے متعلق درخواست پر پیش ہوا۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد جب دونوں واپس جا رہے تھے تو مبینہ طور پر لڑکی کے اہل خانہ نے انہیں کچہری کے باہر اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے ۔لڑکے کے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے گھر سے بازیاب کر لیا۔ پولیس نے محمد شوکت، محمد ابراہیم، شبانہ، تنویر اور طارق کو گرفتار کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...