وہاڑی الخدمت فاؤنڈیشن ،معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم
تقریب میں 20افراد کو سہولت فراہم ، مقررین کا خدمت مشن جاری رکھنے کا عزم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی جانب سے مستحق معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 20 افراد کو ویل چیئرز فراہم کی گئیں۔ تقریب کی صدارت صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ نے کی۔تقریب فیصل ٹاؤن وہاڑی میں منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی محترمہ عظمیٰ کلیم تھیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی ملک مقصود اطہر اعوان، راؤ عمر نفیس، انور خان، علی مرزا، ہارون اور محمد ساجد سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔محترمہ عظمیٰ کلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ویل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد کو سہارا ملے گا اور وہ روزمرہ امور بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے ۔مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی فرد معذوری کے باعث بے بسی کی زندگی نہ گزارے ۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ اب تک ملک بھر میں معذور افراد کو 2500 سے زائد ویل چیئرز فراہم کر چکا ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر مستحق افراد نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments