موٹر سائیکلوں میں تصادم ،بیوی جاں بحق، خاوند زخمی
حادثے کے بعد دونوں نیچے گر گئے اور پھٹہ رکشہ نے کچل دیا، ناصر ہ چل بسی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکلون میں تصادم ،خاتون سامنے سے آنے والے پھٹہ رکشہ سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ،خاوند زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گلزار حسین اپنی بیوی ناصرہ کے ہمراہ میلسی سے کہروڑپکا کی طرف آ رہے تھا کہ اﷲورایا چوک کے قریب پمپ سے نکلنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا کر گر گئے اور پیچھے سے آنے والا پھٹہ رکشہ نے دونوں کو ٹکر ماری جس کی بنا پر خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ گلزار زخمی ہوگیا جسے ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments