واپڈا ملازم دو روز سے لاپتا، اغواء کا مقدمہ درج

واپڈا ملازم دو روز سے  لاپتا، اغواء کا مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)واپڈا ملازم محمد عمران دو روز سے پراسرار طور پر لاپتا،اغوا ئکا مقدمہ درج ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے سہرانی چوک نزد النور سٹی کے رہائشی محمد مظہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی محمد عمران ولد محمد یاسین محکمہ واپڈا میں ملازم ہے ، جو 19 جولائی 2026 کو صبح تقریباً 8 بجے موٹر سائیکل پر سودا سلف خریدنے کے لیے نور شاہ دربار روڈ کی طرف گیا، تاہم واپس گھر نہ پہنچا۔مدعی کے مطابق محمد عمران کے موبائل فون پر رابطے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر فون بند ملا۔ اہل خانہ نے رشتہ داروں، دوستوں اور مختلف مقامات پر تلاش کے علاوہ واپڈا دفتر سے بھی رابطہ کیا، لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...