دو لڑکیاں اغواء، الگ مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)مختلف واقعات میں 2نوجوان لڑکیاں گھروں سے اغواء،زیادتی کے الزامات،2الگ الگ مقدمات درج۔ چک نمبر 511 ٹی ڈی اے کے رہائشی منیر احمد نے پولیس کو بتایا۔
کہ محمد شفیق نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اورڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ 58 ہزار روپے نقدی سمیت اس کی 16 سالہ بیٹی سدرہ بی بی کو زبردستی کار میں بٹھا کر لے گیا۔ چاہ ملک والا کے رہائشی صابر علی نے بتایا کہ نامعلوم ملزم رات کے وقت اس کی 15 سالہ بیٹی ماریہ بی بی کو موٹر سائیکل پر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments