والدہ کی عیادت کیلئے آنے والی خاتون زیورات سے محروم

والدہ کی عیادت کیلئے آنے والی خاتون زیورات سے محروم

موٹرسائیکل سوار نے لفٹ کے بہانے خاتون کو بٹھایا، زیورات چھین لئے

گگو منڈی (نامہ نگار) کراچی سے والدہ کی عیادت کے لیے آنے والی خاتون جمع پونجی سے محروم ہوگئی۔ موٹرسائیکل سوار ملزم نے لاری اڈا سے لفٹ دینے کے بہانے اسے ساتھ بٹھایا اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے نامعلوم ملزم نے کراچی سے اپنی والدہ کی عیادت کے لیے آنے والی رفیقاں بی بی زوجہ محمد الیاس کو اس کے گاؤں 365/ای بی چھوڑنے کا جھانسہ دے کر لاری اڈا سے اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا لیا۔ جب وہ چک نمبر 185/ای بی کے نزدیک پہنچے تو نامعلوم ملزم نے ویرانے میں موٹرسائیکل روک لی اور اپنے ساتھی حمزہ، جو پہلے سے وہاں موجود تھا، کے ہمراہ خاتون سے زبردستی اس کا پرس چھین لیا، دریں اثنا، نامعلوم چور چک نمبر 257/ای بی کے رہائشی محمد راشد کا ایک لاکھ روپے مالیت کا بکرا چوری کرکے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...