سویٹ شاپ پرگیس سلنڈر حادثہ،ایک اور زخمی چل بسا
بورے والا(سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا)چونگی نمبر 5 پر سویٹ شاپ پرسترہ روز قبل ہونے والے گیس سلنڈر حادثے کا ایک اور۔۔
زخمی دم توڑ گیا، تعداد 4 ہوگئی،جاں بحق نوجوان سویٹ شاپ مالک خادم حسین کا بیٹا شبیر احمد ہے جبکہ مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔سترہ روز قبل چونگی نمبر 5 پر مٹھائی کی دکان پر گیس لیکیج سے لگنے والی آگ سے دو بچوں سمیت 11 افراد جھلس گئے تھے جن کو نشتر ہسپتال ملتان میں ریفر کر دیا گیا تھا ۔نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زیر علاج مالک دکان خادم حسین کا نوجوان بیٹا شبیر احمد دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments