مون سون بارش، واسا ہائی الرٹ تیز تر نکاسی آب آپریشن

مون سون بارش، واسا ہائی الرٹ  تیز تر نکاسی آب آپریشن

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے۔۔۔

 ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسروں اور فیلڈ عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا۔ شہر بھر سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی اور مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز اور شاہراہوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر بھر میں جاری آپریشن کی خود نگرانی کرتے ہوئے افسروں کو شاہراہوں کے ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کا پانی فوری نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔واسا رپورٹ کے مطابق کڑی چمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر21 ملی میٹر، فاروق پورہ پر 10 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 9 ملی میٹر، سورج میانی پر6 ملی میٹر، سمیجہ آباد پر 1.4 ملی میٹر اور خان ویلج ڈسپوزل اسٹیشن پر 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام افسروں کو الرٹ رہنے ، نکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بروقت نکاسی آب یقینی بنانے پر متعلقہ افسروں اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...