مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ سے ملزم زخمی، ساتھی فرار
جہانیاں (نامہ نگار)سی سی ڈی پولیس جہانیاں کی کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق سی سی ڈی انچارج عمران سیال، سلمان رندھاوا اور ان کی ٹیم جنگل مڑیالہ کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھی کہ دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کی شناخت شفیق ولد خوشی محمد سکنہ چک نمبر 112/10-R سات مرلہ سکیم کے طور پر ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments