کمپریسرکے استعمال پر 3گیس میٹرزمنقطع کردیئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کاروائی 01 ڈائریکٹ استعمال ،04 میٹر منقطع، 65 کیسز کی چیکنگ کی گئی تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے۔
حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 65 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 01 ڈائریکٹ استعمال ،04 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک کنزیومر جو ڈائریکٹ گیس چوری کر رہا تھا فوری طور پر کاٹ دیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ،ایک میٹر ریورس ہونے کی وجہ سے کاٹ دیا گیا ،تین میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments