ریلوے پولیس لائن ملتان میں یوم شہدا عقیدت سے منایا گیا

ریلوے پولیس لائن ملتان میں یوم شہدا عقیدت سے منایا گیا

شہداء کے ورثاء کو تحائف، نقد امداد، پھول پیش، قربانیوں کو خراج عقیدت پیش

ملتان (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی ہدایات پر ریلوے پولیس لائن ملتان اور ریلوے پولیس کے تمام تھانوں و چوکیوں میں یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ریلوے پولیس لائن، تھانوں، چوکیوں اور ریلوے تنصیبات پر یادگاری بینرز آویزاں کیے گئے ، جبکہ شام کے وقت شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریبات کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، ختمِ قرآن اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ صبح آٹھ بجے تمام یونٹس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریبات میں شہداء کے اہلِ خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جہاں انہیں پھول، مٹھائی، تحائف اور انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس کی جانب سے نقد امداد پیش کی گئی۔

 دور دراز علاقوں میں مقیم شہداء کے لواحقین کے گھروں پر بھی تحائف، مٹھائی، پھول اور مالی امداد پہنچائی گئی تاکہ انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ محکمہ اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی فراموش نہیں کرتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہدائے پولیس کی جرات، بہادری اور وطن کے لئے دی گئی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ریلویز پولیس کی جانب سے ملنے والی عزت، احترام اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں، شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی اور پاکستان ریلویز پولیس کی مزید کامیابیوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...