کامسیٹس وہاڑی میں لیڈر شفٹ 2026 پروگرام کا آغاز
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد وہاڑی کیمپس میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں، کردار سازی اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل ’’لیڈر شفٹ 2026‘‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ موجودہ دور میں مؤثر قیادت، مضبوط کردار اور بہترین ابلاغی صلاحیتیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ یونیورسٹی طلبہ کو ذمہ دار، باصلاحیت اور باکردار رہنما بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments