میاں چنوں میں زیر تعمیر واٹر ٹینک منصوبہ، بارش سے ٹریفک متاثر

میاں چنوں میں زیر تعمیر واٹر ٹینک منصوبہ، بارش سے ٹریفک متاثر

رکشہ یونین نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ہٹا کر راستہ بحال کر دیا، بہتر انتظامات کا مطالبہ

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) حالیہ بارش کے بعد انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک منصوبے کے اطراف پانی جمع ہونے اور مٹی کے ڈھیر لگنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے بعد راستہ متاثر ہونے پر مقامی رکشہ یونین کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ہٹا کر گزرگاہ کو بحال کرنے کی کوشش کی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو اور ٹریفک معمول کے مطابق چل سکے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر منصوبے کے باعث پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ بارش کے دوران نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے مسائل میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...