نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر مسافر آف لوڈ
ملتان (کرائم رپورٹر )ایئر پورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔ نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر ابو ظہبی جارہی تھی ۔۔۔
کہ دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے فلائٹ سے ایک شخص کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی جو ڈیرہ غازیخان کا رہائشی معلوم ہوا ۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل اور پولیس کو مطلوب تھا ۔جسے ایف آئی اے نے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments