لڑائی جھگڑوں کے چھ واقعات، متعدد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑوں، گھروں میں داخل ہو کر تشدد، خواتین پر حملوں، ہوائی فائرنگ اور ۔۔۔
جان سے مارنے کی دھمکیوں کے چھ مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ، جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو، صدر سرور شہید، دائرہ دین پناہ اور قصبہ گجرات کے علاقوں میں مختلف واقعات پیش آئے ۔ایک واقعہ میں ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون، اس کے شوہر اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسرے واقعہ میں فریقین کے درمیان پتھراؤ اور ڈنڈوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔دیگر واقعات میں گھروں میں داخل ہو کر خواتین پر تشدد، گھریلو ناچاقی پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات سامنے آئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments