مضر صحت غیر قانونی چائے کی پتی برآمد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹ 62 ڈبلیو بی نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کی 400 کلوگرام مبینہ غیر قانونی اور مضر صحت چائے کی پتی برآمد کرلی۔
تفصیل کے مطابق انچارج پٹرولنگ پوسٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد علی چودھری نے ہیڈ کانسٹیبل علی رضا، غلام فرید، وصلی اور قاسم طاہر کے ہمراہ دوران چیکنگ خانیوال سے آنیوالے ایک کیری ڈبے کو روک کر تلاشی لی۔ گاڑی سے 400 کلوگرام چائے کی پتی برآمد ہوئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دینے پر سیمپل حاصل کیے گئے ، جبکہ ابتدائی جانچ میں چائے کی پتی مبینہ طور پر نان کسٹم پیڈ اور مضر صحت قرار دی گئی۔ ڈرائیور سیفو خان کوئی ٹیکس انوائس پیش نہ کر سکا، جس پر اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا۔انچارج پٹرولنگ پوسٹ سجاد علی چودھری نے کہا مضر صحت اشیاء اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments