پیرا فورس اہلکاروں پر حملہ، گاڑی کے شیشے توڑ دئیے

پیرا فورس اہلکاروں پر حملہ، گاڑی کے شیشے توڑ دئیے

راستے کا تنازع حل کرانے گئی ٹیم پر اینٹوں سے تشدد،ملزموں کیخلاف مقدمہ

گگو منڈی (نامہ نگار)اڈہ طفیل آباد کے قریب راستے کے تنازع پر کارروائی کے لیے جانے والی پیرا فورس کی ٹیم پر مبینہ حملہ کر دیا گیا۔ پولیس نے دو نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پیرا فورس کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی سجاول اپنی ٹیم کے ہمراہ الجنت عزیز آئی ہسپتال کے داخلی راستے پر مبینہ رکاوٹ کی شکایت دور کرانے پہنچے ۔ اس دوران غلام صابر، طلحہ علی جٹ اور ان کے تین نامعلوم ساتھیوں نے مبینہ طور پر اہلکاروں سے بدتمیزی اور ہاتھاپائی کی۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے اینٹوں سے حملہ کر کے سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے۔ انفورسمنٹ انسپکٹر علی سجاول کی مدعیت میں تھانہ گگو منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...