عید میلادالنبیؐ ،جلوسوں کے روٹس پر سہولیات دینے کی ہدایت
سکولوں میں محافل میلاد، سیرت طیبہ سمپوزیم ،عمارتیں برقی قمقموں سے سجانے کا فیصلہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید میلادالنبیؐ مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان انداز میں منانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد، عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے روٹس، سبیلوں، صفائی، سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں قائم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments