لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت، بروقت تکمیل کا عزم

لودھراں میں ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت، بروقت تکمیل کا عزم

کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، امن و امان، گڈ گورننس اور عوامی مسائل کا جائزہ

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی لودھراں کا اجلاس کمیٹی روم میں ہوا، جس کی صدارت وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن و پبلک افیئرز عبدالرحمن خان کانجو نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، ایم پی اے شازیہ حیات ترین، عمیر خان بلوچ اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان، گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔عبدالرحمن خان کانجو نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا پلیٹ فارم فعال ہے ۔ لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے مکمل کی جائیں۔ انہوں نے جلالپور فلائی اوور کے ٹینڈرنگ کا عمل جلد مکمل کرنے ، پیرا فورس کو مزید فعال بنانے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...