درخت کاٹنے کے تنازع پر قتل، دو بھائی گرفتار
دھنوٹ (نامہ نگار) تھانہ دھنوٹ پولیس نے درخت کاٹنے کے تنازع پر قتل میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس کے مطابق درخت کاٹنے سے منع کرنے پر غلام قادر اور محمد بلال کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔ اسی دوران غلام قادر نے محمد بلال پر کلہاڑی کے الٹے وار سے حملہ کیا۔ بعد ازاں ملزم کا بھائی محمد شاہد ٹریکٹر لے کر موقع پر پہنچا۔ پولیس ترجمان کے مطابق غلام قادر کے کہنے پر محمد شاہد نے زخمی محمد بلال پر ٹریکٹر چڑھا دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments