سیالوں والا میں گندے پانی کا جوہڑ، موذی امراض پھیلنے لگے

سیالوں والا میں گندے پانی کا جوہڑ، موذی امراض پھیلنے لگے

تعفن اور مچھروں کی بہتات ، واسا کو دو بار شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) یونین کونسل نمبر 115، چک نمبر 166/10-R سیالوں والا میں گندے پانی کا جوہڑ علاقہ مکینوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا۔ طویل عرصے سے جمع گندا پانی تعفن اور بدبو کا سبب بن رہا ہے ، جبکہ مچھروں اور جراثیم کی افزائش کے باعث بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گندے پانی کی نکاسی کے لیے واسا خانیوال کو دو مرتبہ شکایات درج کرائی جا چکی ہیں، تاہم تاحال مسئلے کا مستقل حل نہیں کیا گیا۔ گندے پانی کے باعث اردگرد کا ماحول آلودہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...