سیف سٹی کا دائرہ تحصیل سطح تک بڑھایا جا رہا ، ثاقب خورشید

سیف سٹی کا دائرہ تحصیل سطح تک بڑھایا جا رہا ، ثاقب خورشید

کیمروں سے جرائم میں کمی، امن وامان کی صورتحال بہتر،عوام کا تحفظ بڑھا

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے سیف سٹی اتھارٹی آفس کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر و نامزد ستارہ امتیاز جمیل اشرف اور انسپکٹر پولیس اسرار احمد گوجر نے انہیں مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں اہم و حساس مقامات کی کیمرہ نگرانی، امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمروں، ای چالاننگ اور الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے تفتیش میں معاونت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔میاں محمد ثاقب خورشید نے ڈی پی او تصور اقبال کی سربراہی میں سیف سٹی کی تکنیکی صلاحیتوں اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ڈکیتی، چوری اور گمشدگی کے واقعات فوری ٹریس کرنے میں مدد مل رہی ہے ، جس سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھا اور جرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...