بجٹ منظوری پر اختلاف ،زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس تعطل کا شکار
سنڈیکیٹ ممبران ،یوٹی ایف کے نمائندوں کے بائیکاٹ اعلانات، تحفظات کے باعث غیر معمولی اجلاس کورم برقرار نہ رکھ سکا
ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس، بجٹ منظوری پر اختلافات، ٹرانسفر کمیٹی قائم، کورم ٹوٹنے پر اجلاس ایجنڈا مکمل کئے بغیر ختم ہوگیا تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں اساتذہ کے جاری احتجاج کے تناظر میں سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس وائس چانسلر کی زیرصدارت منعقد ہوا، تاہم اجلاس آغاز ہی سے کورم اور ارکان کے تحفظات کے باعث غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا اجلاس میں بعض ممبران سنڈیکیٹ اور یو ٹی ایف کے نمائندوں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلانات کے باعث کارروائی شروع ہونے میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ بعد ازاں کورم ٹوٹنے کے باعث سنڈیکیٹ ایجنڈا مکمل کئے بغیر اجلاس ختم کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ممبر سنڈیکیٹ حیدر علی نے اپنے دو مطلوبہ معاملات کو سنڈیکیٹ کے ایجنڈے میں شامل نہ کیے جانے پر اجلاس کے بائیکاٹ کیا، جس کے بعدبزوٹا کے سنڈیکیٹ ڈاکٹر ساجد طفیل اور ڈاکٹر امداد اللہ نے بھی اجلاس سے بائیکاٹ کردیا۔ دوسری جانب یو ٹی ایف کے نمائندوں نے بھی وائس چانسلر کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تاہم رجسٹرار محمد اعجاز احمد نے بزوٹا کے دو ممبران کو منا کر اجلاس میں شرکت پر آمادہ کیا، جبکہ یو ٹی ایف کے دیگر عہدیداروں کو وائس چانسلر کی جانب سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد اجلاس میں آنے پر راضی کیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments