چوری کی 4 وارداتیں، لاکھوں کا سامان نقدی سونا چرا لیا گیا

 چوری کی 4 وارداتیں، لاکھوں  کا سامان نقدی سونا چرا لیا گیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )کوٹ ادو میں چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان سولر انورٹر، موٹر، سونا، نقدی، موبائل فون اور بکری لے گئے ۔

ملک خرم ارسلان نے پولیس کو بتایا کہ موضع رکھ درگھ میں قائم ڈیرے پر سولر پلیٹیں نصب ہیں، جہاں سے نامعلوم چور تین لاکھ روپے مالیت کا انورٹر اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔ لالہ زار کالونی کے محمد اعظم نے بتایا کہ گھر کی سیف الماری سے ڈیڑھ تولہ سونا اور نقد رقم چوری کرلی گئی۔ مزمل شبیر نے بتایا کہ تونسہ موڑ پر جیب سے موبائل فون اور نقدی غائب پائی، جبکہ جیب کٹی ہوئی تھی۔ رقیہ بی بی کے مطابق گھر کے باہر بندھی 30 ہزار روپے مالیت کی بکری نامعلوم شخص کھول کر لے گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...