ترقیاتی منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکا حکم
ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں برانڈ روڈ اور حسین آگاہی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر جاری کام، معیار اور مقررہ مدت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برانڈ روڈ اور حسین آگاہی روڈ کے ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments