عید میلادالنبیؐ پرزکریا یونیورسٹی اور سب کیمپسزبند رہیں گے

عید میلادالنبیؐ پرزکریا یونیورسٹی  اور سب کیمپسزبند رہیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی اور اس کے سب کیمپسز عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 26 اگست کو بند رہیں گے ۔

تفصیل کے مطابق بہائالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اس کے وہاڑی و لودھراں سب کیمپسز عید میلادالنبیؐ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو بند رہیں گے ۔یونیورسٹی کے جنرل برانچ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ 26اگست 2026 کو 12ربیع الاول 1448 ہجری کے موقع پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، وہاڑی اور لودھراں سب کیمپسز میں تمام معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...