بلیک لسٹ لاء کالجز کے طلبہ کو بی زیڈ یو امتحانات کی اجازت
ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے بلیک لسٹ قرار دیئے گئے لا کالجز کے طلبہ کو 27 اگست سے شروع ہونے والے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی آئینی عدالت اور پاکستان بار کونسل کی ایجوکیشن کمیٹی کے فیصلے تک ان طلبہ کے نتائج جاری نہیں کئے جائیں گے ۔ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے بھی طلبہ کی دیگر رٹ پٹیشنز پر یہی فیصلہ سنایا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments