میلسی : 2گھروں میں وارداتیں، نقدی اور زیورات چوری
میلسی : 2گھروں میں وارداتیں، نقدی اور زیورات چوریچور ٹھیکیدار اور شہری کے گھر سے نقدی، سونا اور قیمتی سامان لے اڑے
میلسی (نامہ نگار) پلی سناراں والی اور بستی احمد آباد میں چوری کی دو وارداتوں میں نامعلوم چور نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے ۔ پلی سناراں والی کے رہائشی ٹھیکیدار عبد الستار خان کے گھر میں چور عقبی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور 55 ہزار روپے نقدی سمیت ایک تولہ طلائی زیورات چوری کرلیے ۔ اہل خانہ کے بیدار ہونے پر پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی گئی، جس پر تھانہ سٹی میلسی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری واردات بستی احمد آباد، موضع تیل چراغ میں محمد رمضان آرائیں کے گھر پیش آئی، جہاں نامعلوم چور تالے توڑ کر ایک لاکھ 90 ہزار روپے نقدی، جس میں مسجد چندے کے 40 ہزار روپے بھی شامل تھے ، کپڑے اور ایک تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ دونوں واقعات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments