ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا ہسپتالوں کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کا ہسپتالوں کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہبلال سلیم نے صفائی، ادویات، حاضری اور مریضوں کی دیکھ بھال کا معائنہ کیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) دائرہ دین پناہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال کوٹ ادو کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مریضوں کی دیکھ بھال اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے اور صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments